
لوئیر دیر
ضلعی انتظامیہ دیرلوئر نے موبی لنک مائیکرو فنانس بینک تیمرگرہ کی تعاون سے دیرلوئر کو سر سبز وشاداب وخوب صورت بنانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
شجر کاری مہم 18مارچ تک جاری رہے گی شجری مہم کے دروان ضلع بھر ہزاروں پودے لگائیں جائیں گے
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ اور ولی کنڈو دیرلوئر میں موبی لنک مائیکرو فنانس بینک تیمرگرہ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں شجری کاری مہم کا افتتاح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال ایم یس ڈسڑکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر علی اصغر دیرچمبر اف کا مرس کے صدرسید نور عالم باچہ سینئر نائب صدر خالد اقبال کے موبی لنک مائیکرو فنانس بینک تیمرگرہ منیجراقبال محمداور دیگر عملہ نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ اپنے گھروں اور دیگر مقامات پودے لگاکر شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ شجری کاری مہم سے اگر طرف پورا علاقہ ماحولیاتی آلودگی سے نجات ملے گی تو دوسری طرف یہ علاقہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچ جائے گا۔۔۔