آسمانی بجلی کی پیش گوئی کرنے والا پہلا ڈیٹیکٹر پاکستان میں نصب کیا گیا۔ کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 لائٹنگ ڈیٹیکٹر لگائے جائیں گے۔ چین نے پاکستان کو 25 ڈیٹیکٹر تحفے میں دیے ہیں۔ کراچی میں ایک ہی وقت میں شارٹ اور لانگ رینج ڈیٹیکٹر لگائے جائیں گے جو سمندر سے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی معلومات فراہم کریں گے۔ بارش کے نظام سے گرج چمک کے ساتھ اوپری فضا میں بجلی کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ منصوبے کے تحت ملک بھر میں 25 لائٹنگ ڈیٹیکٹر لگائے جائیں گے۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کا جمع کردہ ڈیٹا مستقبل کے غیر معمولی موسمی حالات کے دوران مددگار ثابت ہوگا۔ چین کی طرف سے تحفے میں دیا گیا یہ سامان چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ نے 28 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تیار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سائنسی دنیا سے جڑے چند دلچسپ حقائق