
تالاش(حبیب محمد خٹک سے) وادی تالاش کے مرکزی گاؤں زیارت تالاش کے لاکھوں ابادی کیلئے واحد واٹر سپلائی اسکیم گندے ندی نالوں سے گزرنے والے بوسیدہ اور زنگ آلود پائپ لائن بیماریاں بانٹنے لگے ۔مکین پریشان کوئی پرسانی حال نہیں ۔مسلئےکا جنگی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
ان خیالات کا اظہار یوتھ اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے صدر فضل وہاب سواتی نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وادی تالاش دیر لوئر کے مرکزی گاؤں زیارت تالاش کے لاکھوں کی تعداد پر مشتمل گنجان آباد گاؤں کیلئے محض ایک واٹر سپلائی اسکیم ہے۔جوکہ 60سالہ پرانا ہے ۔محکمہ پبلک ھیلتھ کے زیر انتظام اس واٹر سپلائی اسکیم کی مین پائپ لائن سمیت تمام ڈیسٹریبیوشن پائپ لائن گھروں سے نکلنے والے گندی پانی کی ندی نالوں سے گذرتے ہیں ۔جوکہ سراسر زیادہ عرصہ گزرنے کے وجہ سے بوسیدہ اور زنگ آلود بن چکے ہیں ۔گندی ندی نالیوں میں پیدا ہونے والے کیڑے مکوڑے اور دیگر جراثیم آلود چیزیں پینے کی پانی میں شامل ہو جاتے ہیں ۔جس کے باعث بیشتر مکین ،ہیپٹائیٹس،اور پیٹ کے دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہے ۔گاوں کی لوگوں نے پبلک ہیلتھ سمیت دیگر ذمہ دار افسران بالا سے بار بار رابطہ کیا۔حتی کہ حال ہی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران بھی واٹر سپلائی کا یہ مسلہ اٹھایا تھا ۔لیکن تا حال کسی نے پوچھا تک نہیں ۔یوتھ جرگہ تالاش دوشخیل کے صدر اور جنرل کونسلر فضل وہاب سواتی نے محکمہ پبلک ہیلتھ سمیت ڈپٹی کمشنر دیر لوئر سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدارا زیارت تالاش گاؤں کے مکینوں کے حال پر رحم کیا جاۓ ۔اورصاف پانی سے محروم ،گندہ پانی پینے کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا زیارت تالاش کے مکینوں کو اس پریشان کن صورتحال سے نجات دلانے کیلئے جنگی بنیادوں پر عملی اقدامات کیا جائے ۔بصورت دیگر مجبوری کی صورت میں گاؤں کے مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔۔