
تامل سپر اسٹار این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ‘دیورا’ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ دیومالائی فلم کے شائقین تیار ہو جائیں، تامل سپر اسٹار این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ‘دیورا’ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
بلاک بسٹر ‘آر آر آر’ کے بعد یہ این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ہے اور اس میگا ایکشن تھرلر کی کہانی دو حصوں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کو معروف ہدایتکار کروتل سیوا پروڈیوس کررہے ہیں اور اس میں سیف علی خان اور جھانوی کپور بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔