انجری کے باعث ہاردیک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر

Spread the love

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا کے ٹخنے کا درد ایک ہفتے تک ختم نہیں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس گیم میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو شامل کیا جا سکتا ہے جب کہ سوریا کمار یادیو یا ایشان کشن کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ اس کا بھی اسکین کیا گیا، اور تشخیص کے نتائج کے بعد باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو دھرم شالہ میں ہونا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button