اسرائیل کا لبنان پر ایک اور فضائی حملہ؛ حزب اللہ کے مزید 3 کمانڈرز جاں بحق

Spread the love

بیروت: اسرائیل نے لبنان میں آج پھر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے 3 کمانڈر ہلاک جب کہ دو روز میں مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز کی طرح فضائی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ کار میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مقامی لبنانی میڈیا نے تصدیق کی کہ جنوبی علاقے میں ایک کار ڈرون سے ٹکرا گئی۔ یہ کار حزب اللہ کے کمانڈروں کے زیر استعمال تھی اور غالباً تین کمانڈر سوار تھے۔

حزب اللہ اور اسرائیلی فوج نے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم حملے کی ویڈیو 7 جنوری کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 59 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف خواتین اور بچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button