
گھانا کے بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈومینا 28 سال کی عمر میں میچ کے دوران گرنے سے انتقال کر گئے۔ گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھانا کی بین الاقوامی فٹ بال ٹیم کے لیے کھیلنے والے رافیل ڈومینا میچ کے دوران گر کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ بیان میں نوجوان فٹبالر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رافیل نے پورے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور اپنی آخری سانس تک اپنے ملک کے لیے کھیلا، اور ان کی کمی بہت محسوس کی جائے گی۔