پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

Spread the love

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے کی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں کام کے بوجھ کے باعث ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر آرام کیا اور انجری سے بچنے کے لیے سڈنی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔ . ,

ٹیسٹ سیریز میں ملکی توقعات کے مطابق نتائج نہ دے سکے، ٹیم کے طور پر اچھا نہیں کھیل سکے، شکست کی صورت میں مزید سپورٹ درکار ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ وہ ہمیشہ رنز بناتے ہیں اور ایک دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ پاکستان کے اہم بلے باز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button