صوبائی حکومت کے احکامات ـ خوشحال خیبر پختنونخواہ پروگرام ۔ کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کا دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ میٹنگ
۔ صدر دیر چیمبر اینڈ کامرس جناب نور عالم بادشاہ نے دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حوالے سے بریفینگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈر سے اپنے اپنے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔
فورم تجاویز۔
۔ صدر دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مطالبہ کیا کہ چیمبر اینڈ کامرس کے لئے زمین مختص کی جائے۔
۔ سمال انڈسٹریز زون کے قیام کے لئے عملی اقدامات کی جائے تاکہ ہمارا ضلع اپنا ریونیومیں خود کفیل ہو اور ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو۔ گھریلوں صنعت ، دستکاری کو فروغ دی جائے ۔
ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس حوالے سے پلان بنائیں تاکہ اس پر عملی کام شروع کیا جائے۔
۔ ڈپٹی کمشنر کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجربرادری کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
میٹنگ میں جناب خالد اقبال ، جناب صاحب ذادہ اور جناب گل واحد (سیکرٹری جنرل دیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) نے بھی شرکت کی۔