پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے میوزک بینڈ ‘اور’ کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ اردو زبان میں گانا ریلیز کیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔
پاکستانی میوزک بینڈ ‘اور’ نے 10 جون 2023 کو ‘تو ہے کہاں’ گانا ریلیز کیا جو پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی بہت مقبول ہوا۔
اس گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نوجوان گلوکاروں نے اس گانے کا اپ ڈیٹ ورژن بنانے کا سوچا۔
12 جنوری کو برطانوی گلوکار زین ملک کی سالگرہ کے موقع پر گانے ‘تو ہے کہاں’ کا اپ ڈیٹ ورژن آج یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے۔
پاکستانی میوزک بینڈ ‘اور’ کے جاری کردہ گانے کے اپ ڈیٹ ورژن میں زین ملک بھی ہیں۔ گانے کی چند سطریں اردو زبان میں گائی گئی ہیں۔
زین ملک کی آواز میں اردو زبان میں گانا سن کر ان کے لاکھوں مداح بے حد خوش ہیں اور گانے کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔