تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)
محکمہ یوتھ افیئر ضلع دیر پائین کے زیراہتمام میدان میں شایان کالج میں مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے آگاہی سمینار کا انعقادکیا گیا،
سمینار میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لعل قلعہ کے ایم ایس ڈاکٹر انعام خان،گورنمنٹ گرلز کالج تیمرگرہ کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ مس عصمت شاہ ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق کے علاوہ کالج کے طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شر کت کی،
سمینار سے اپنے خطاب میں سائیکالوجسٹ مس عصمت شاہ نے مختلف موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ ذمہ داری شہری ہونے کے ناطے ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ نفسیاتی مسائل میں مبتلا لوگوں کی مدد کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائے
انھوں نے کہاکہ دماغی صحت ایک عالمی انسانی حق ہے سیمینار سے ایم ایس ڈاکٹر انعام خان نے کہاکہ ہمیں ذہنی اور نفسیاتی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ہمیں چاہئے کہ نفسیاتی مسائل پر اپنے اپ کو تندرست رکھیں
اس موقع پر سوالات کی سیشن ہوا جس میں طلبہ وطالبات نے ذہنی نفسیاتی مسائل پر سوالات کیں
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افس کی جانب سے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں۔