اسرائیلی جارحیت کی مذمت پر بیلا حدید کو بڑے نقصان کا سامنا

Spread the love

لندن: امریکی ماڈل بیلا حدید کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بولنے پر بہت نقصان اٹھانا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور برطانوی برانڈ ’شارٹ ٹلبری‘ نے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

ایک فرانسیسی فیشن برانڈ نے بھی بیلا حدید کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرتے ہوئے ایک اسرائیلی ماڈل پر دستخط کر لیے۔

فیشن برانڈ نے امریکی ماڈل کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے بیلا حدید کی مذمت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بیلا حدید اور گیگی حدید نے متعدد بار فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button