دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اور زہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی

Spread the love

سڈنی: دنیا کے سب سے بڑے اور زہریلے فنل ویب اسپائیڈر ہرکولیس کو اس کے اینٹی وینم پروگرام میں استعمال کے لیے آسٹریلیا کے ریپٹائل پارک کو عطیہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3.11 انچ لمبی مکڑی کو ایک آسٹریلوی شہری نے عطیہ کیا ہے۔

اس مکڑی کا زہر اتنا خطرناک ہے کہ یہ 15 منٹ میں انسان کی جان لے سکتا ہے۔

ریپٹائل پارک، جو اپنی تحقیق کے لیے مکڑیوں کے عطیات پر انحصار کرتا ہے،

آسٹریلیا کا واحد ادارہ ہے جو اس مخصوص مکڑی کا زہر نکال کر اس سے اینٹی وینم بناتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ زہر ایک سال میں 300 افراد کی جان بچا سکتا ہے۔

ایجنسی کی ایک اہلکار ایما ٹینی نے کہا،

"ہمارے مجموعہ میں اس سائز کا ایک نر فنل ویب مکڑی بہت زیادہ زہر پیدا کرے گا، جو پارک کے اینٹی وینم پروگرام کے لیے ناقابل یقین حد تک قیمتی ہو سکتا ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button