تعطیلات ختم؛ خیبرپختونخوا میں پرائمری اسکولز کھول دیے گئے

Spread the love

پشاور: خیبرپختونخوا میں پرائمری اسکول تعطیلات کے بعد آج سے کھل گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں میں آج سے تدریسی عمل بحال کردیا گیا ہے، مڈل اور ہائی اسکولوں کا پرانا ٹائمنگ بھی بحال کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق شدید سردی کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے،

میدانی علاقوں میں پرائمری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، میدانی علاقوں میں شدید سردی اور دھند ختم ہوگئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ میدانی علاقوں میں موسم سرما کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر صوبائی حکومت نے پرائمری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 13 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔

آج چھٹی کے پہلے روز بیشتر پرائمری سکولوں میں بچوں کی تعداد کم تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button