کراچی: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف بقیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن نے 15 گیندوں میں 26 رنز بنائے اور انجری کے باعث ریٹائر ہو گئے جب کہ ان کے بعد ٹم ساؤتھی نے ٹیم کی کمان سنبھالی۔
کین ولیمسن کی جگہ ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جو وکٹ کیپنگ میں ڈیون کونوے کی جگہ بھی لے سکتے ہیں۔
کیوی کوچ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن اس سے قبل بھی اسی گھٹنے میں انجری کا شکار ہو چکے ہیں۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا،
کیوی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لے گی۔