انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر اے آئی جی ویلفئر حمید اللہ کا دورہ باجوڑ۔
سانحہ باجوڑ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی اہلخانہ سے ملاقات۔
انسپیکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ اور انسپیکٹر جنرل اف فرنٹئیر کور (نارتھ) خیبر پختونخواہ کی طرف سے اعلان کردہ نقد امداد بھی شہداء کی ورثاء کو حوالہ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر اے۔ائی۔جی ویلفئر حمید اللہ نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا
سانحہ باجوڑ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی اہلخانہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار کی موجودگی میں ملاقات کی اور ائی۔جی خیبرپختونخوا اور آئی جی ایف۔ سی (نارتھ) خیبر پختونخواہ کے طرف سے ارسال کردہ نقد امداد شہداء کے بچوں کو حوالہ کیا۔
اس موقع ڈسٹرکٹ پولیس باجوڑ اور اے ائی جی ویلفیئر کا کہنا تھا کہ سانحے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکارز خبیر پختونخواہ پولیس کا حصہ تھے، ہے اور رہیگا۔
شہید کا اپنا ایک مقام ہے۔
اللہ تعالی کی نزدیک وہ زندہ ہے۔ شہادت ایک عظیم مرتبہ ہے جو خوش قسمت لوگوں کو ملتا ہے۔
سانحہ باجوڑ میں شہید ہونے والے اہلکار اب ہمارے درمیان تونہیں ہے لیکن انشاء اللہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنے شہید بھائیوں کی بچوں کو انکے کمی کو پورا کرنی کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔
شہداء پیکج کی تحت شہداء کی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے ایک کروڑ کی نقد رقم، تنخواہیں، پولیس میں بھرتی، مفت تعلیم اور جہیز وغیرہ کے علاوہ دیگر مراعات ائیندہ چند روز میں شہداء کی اہلخانہ کومل جائیگی جس سے وہ اپنے ضروریات زندگی پوری کرسکی گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کا مقصد اپکو سب کو یہ یقین دلانا ہے۔ کہ پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دروازے اپ لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔
اپکے ہرغم درد اور خوشی میں پولیس ڈیپارٹمنٹ برابر کی شریک ہے اور اپکو ہر قسم سپورٹ فراہم کیا جائیگا۔
جسکو بھی کسی قسم کا مسئلہ ہو وہ براہ راست پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کسی بھی عہدیدار سے رابطہ کرسکتے ہے۔
تمام ضم اضلاع کی پولیس اب خبیر پختونخواہ کا حصہ ہے اور شہداء پیکج کی تحت ملنے والے مرعات میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوگی جو مراعات پشاور کی پولیس کو مل رہا ہے وہی مراعات انکو ہی ملیں گے۔