لوئر دیر : نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت فری آئی ٹی کورسز پروگرام سیکھائیں گے, جماعت اسلامی

Spread the love

چکدرہ( بیورورپورٹ)نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا وامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 7مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کہاکہ لوئر دیر کے نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت فری آئی ٹی کورسز پروگرام سیکھائیں گے جس کے زریعے نوجوان باختیار ہوکر ملک وقوم کی خدمت کریں گی،اقتدار میں اکر بلاتفریق علاقہ کی اجتماعی اور انفرادی مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور پرامن،اسلامی اورخوشحال پاکستان کا قیام ہے۔جس کے لیے عوام کی تعاون ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 7اور پی کے15ادینزئی لوئردیر میں مختلف ورکرزو کارنرز میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر امیدوار حلقہ پی کے 15حاجی عزیزاللہ خان،تحصیل امیرادینزئی ڈاکٹربشیرمحمد،الخدمت فاونڈیشن اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فضل محمود نے بھی خطاب کیا۔مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں پاکستان نظریہ پاکستان کیمطابق ملک کی تشکیل کرے گی،قرآن وسنت کا نظام رائج کرکے عدل وانصاف پر مبنی معاشرہ بنائیں گے،عوام سے اپیل ہے کہ 8فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔

ہم سیاسی مخالفین کو بھی عزت دیتے ہیں۔

جماعت اسلامی کا منشور اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کا ایجنڈا ہے۔علاقائی ترقی اور پائیدار امن کے فروغ سمیت تعلیم صحت اور تمام شعبوں میں عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں ما جال بچھانا ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button