بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)
حلقہ پی کے 23 کے چار سیاسی جماعتوں نے ترجیحات پر مبنی منشور پیش کردیا،
منشور میں علاقہ کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہیں،
فری اینڈ فئیر الیکشن کے زیر اہتمام ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میں پی کے 23 کے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو الیکشن 2024 کے لیے ترجیحات اور منشور پیش کرنے کا اہتمام کیا گیا
جس میں چا ر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور نمائندگان اے ین پی کے امیدوار اظہار خان، پی پی پی کے نمائندے جہان روم خان، جماعت اسلامی کے نمائندے خورشید ربانی اور مسلم لیگ کے نمائندے علی محمد خان نے متعلقہ جماعتوں کی طرف سے علاقہ کے عوام کو درپیش مسائل پر مبنی ترجیحات اورمنشور پیش کیا،
جس میں انہوں نے علاقہ میں گیس، بجلی،پانی، صحت، تعلیم اور روزگار کے مسائل کے حل کے لیے اپنے اپنے پروگرام اور ترجیحات پیش کردیئے فافن ملاکنڈ ڈویژن کے پروگرام افیسر جمال شاہ نے کہا کہ امیدواروں کی منشور کو عوام تک پہنچانے کے علاوہ انہیں پاک و شفاف طریقے سے انتخابات یقینی بنانے کا پیغام پہنچانا ہے،
سیاسی جماعتوں کے کارکن اور امیدوار الیکشن کمیشن اف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں تاکہ الیکشن پر امن ماحول میں اختتام کو پہنچ کر زیادہ سے زیادہ عوام کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع مل سکیں۔