مشہور تاریخی پہاڑ ایلم غر میں بڑا کارنیوال منعقد

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)

پاک فوج کے کیپٹن ثاقب نے میڈیا پرسنز کو بتایا ہے کہ اس ماہ کے 20 تاریخ کو مشہور تاریخی پہاڑ ایلم غر میں بہت بڑا کارنیوال منعقد کیا جارہا ہے

جس میں ملک بھر سے دو سو سے زیادہ موٹر سائیکل اور جیپ ریلی رستم کے راستے بونیر ڈگر کالج 19 تاریخ کو دن تین بجے پہنچے گی اور انکا والہانہ استقبال امبیلہ چیک پوسٹ اور سواڑی بازار میں کیا جائے گا اور صبح کو یہ ریلی ڈگر پیر بابا کے راستے چڑھ اور ایلم غر پہنچے گی۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس کارنیوال میں ثقافتی ڈانس ثقافتی موسیقی مقامی ہنڈی کرافٹس اور دیگر اشیاء کے سٹالز لگائے جائیںگے۔

اور بقول انکے یہ کارنیوال عام لوگوں کے لئے ہے جس میں فیملی کے ساتھ شریک ہوسکتے ہیں اور اس میں ملک بھر سے ہندو کمیونٹی کے لوگ بھی شریک ہونگے جن کو اپنی مقدس مقامات تک رسائی دی جائے گی جہاں رام چندر جی اور سیتا جی نے بن مانس کے دن گزارے تھے۔

بقول انکے اس کارنیوال سے علاقے میں امن کی فضاء بحال ہونے اور ایلم غر کی مشہور تاریخی و سیاحتی حیثیت سے سب کو اگاہ کیا جائے گا اور یہ پیعام دیا جائے گا کہ ایلم غر میں سیاست کو فروغ دینے کے بہت سارے مواقع میسر ہیں جن کو اس کارنیوال کے انعقاد سے دنیا اور پاکستان میں عام کیا جائے گا جس سے دنیا اور پاکستان بھر سے سیاح اس طرف کا رخ کرکے ان حسین پہاڑی گھنے جنگلات ٹھنڈے ہواوں صاف شفاف اور صحت بخش پانی کے چشموں خوبصورت چرند و پرند اور دلپسند ماحول سے خوشیاں سمیٹ سکتے ہیں اور مقامی میڈیا کے زریعے اس خوبصورتی کو سب کے لئے میڈیا کے زریعے شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button