ملاکنڈ یونیورسٹی کے سکالر کا اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع, پی ایچ ڈی مکمل

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش)

ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے بہرہ ور سید نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان ڈین فیکلٹی آف مینجنمنٹ سائنسز کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ،

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیر اپر کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد رضا سکالر کے شریک سپروائزر جبکہ SZABIST کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ زیب اور نسٹ بزنس سکول اسلام آباد کی ڈاکٹر رومانہ بنگش ان کی بیرونی ممتحن تھیں ،

ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے فیکلٹی ممبرز نے ڈاکٹر بہرہ ور سید اور ان کے ریسرچ سپروائزرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مباکباد پیش کی ہے ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button