نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد: حکومت نے نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے پاور پلانٹس کے حصص پی ایس او کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ پاور پلانٹس کے حصص پی ایس او کے حوالے کرنے سے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں 2 کروڑ روپے کی کمی ہو جائے گی۔

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس پر سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب روپے واجب الادا ہیں، دونوں پاور پلانٹس کا 100 ارب روپے کا کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیا جائے گا۔

وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن نے پاور پلانٹس کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے پر رضامندی ظاہر کردی تاہم پاور پلانٹس کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button