لوئر دیر۔۔۔۔ ہارون خان سے
ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس پروموشن کیلئے ڈیپارٹمنٹل پرووموشن کمیٹی اجلاس آخری مراحل میں داخل،ڈی پی سی ائندہ ہفتے میں انعقاد کو ممکن بنانے کا امکان،ڈائر یکٹر اور سیکرٹری ایجوکیشن کی زاتی دلچسپی سے سالوں سال ایس ایس ٹی اساتذہ سینارٹی لسٹ اپ ڈیٹ نہ ہونے کا نوٹس لیکر قلیل مدت میں ناممکن کو ممکن بنانے اہم کردار ادا کردیا اس حوالے سے ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ذوالفقار نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ گذشتہ دوسال سے زائد عرصہ میں ایس ایس ٹی اساتذہ کی ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس پروموشن التوا کا شکار رہا جس پر ایس ایس ٹی اساتذہ میں شدید بے چینی اور اضطراف پائی جارہی تھی انھوں نے کہاکہ ایس ایس ٹی اساتذہ کی تشویش کے پیش نظر انھوں نے ایس ایس ٹی اساتذہ کی ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس پروموشن کے حوالے سے ڈائر یکٹر یس ثمینہ الطاف اور سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد کے ساتھ معاملہ اٹھایا تو محکمہ تعلیم ایس ایس ٹی اساتذہ کی سالوں سال سے سینارٹی اپ ڈیٹ نہ ہونے کا نوٹس لیکر سینارٹی مکمل اپ ڈیٹ کردی جبکہ ساتھ ساتھ ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس کی جلد پروموشن کیلئے سختی سے ہدایات جاری کیں جس پر ایسوسی ایشن ان کے شکر گزار ہیں اور انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں زوالفقار نے بتایا کہ ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس پر وموشن میں تمام روکاٹوں کو دور کرنے میں ڈائر یکٹر حکام اور ان کے کلریکل عملے نے دن رات محنت کرکے نہ صرف ایس ایس ٹی اساتذہ سینارٹی اپ ڈیٹ کرکے جاری کیا بلکہ پروموشن کیلئے پری ڈی پی سی بھی کروایا اور اب انشاء اللہ ائندہ ہفتے ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس پروموشن کیلئے فائنل ڈی پی سی کا انعقاد کو ممکن بنایا جائیگا انھوں نے کہاکہ ایس ایس ٹی اساتذہ کے حقوق کے حصول کے لئے کمربستہ ہے اور انشاء اللہ اس کیڈر کے اساتذہ کو مذید محرومیوں اور حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے۔