
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) باسکٹ بال جیسے علاقائی کھیل کی فروغ کے خاطر صوبائی سطح کی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس پر اپنے مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے خرچ کریں گے ۔قاضی فخر عالم خان
ان خیالات کا اظہار شمشی خان تالاش دیر لوئر میں صوبائی سطح پر منعقدہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے دوران معروف سپورٹس مین اور علاقائی کھیل باسکٹ بال کے شوقین استاد قاضی فخر عالم خان نے اپنے سپورٹس مین ساتھی فضل الودود کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ قاضی فخر عالم خان نے مزید کہا کہ ہم اپنے مدد آپ کے تحت ہر سال صوبائی سطح پر علاقائی کھیل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے جس میں صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں ٹیمیں حصہ لیتے ہیں ۔جس پر لاکھوں روپے خرچہ آتا ہے جو کہ ہم خود اپنے مدد کے تحت خرچ کرتے ہیں ۔ہمارا مقصد نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں ،موبائل جیسے بے مقصد سرگرمیوں سے بچنے کیلئے صحت افزاء ماحول فراہم کرنا ہوتا ہے ۔کیونکہ کھیل کود جیسے سرگرمیوں کو فروغ دینے سے معاشرے پر مثبت اثرات پڑتے ہیں ۔شمشی خان تالاش دیر لوئر میں قاضی فخر عالم خان ،فضل الودود خان کے سرپرستی میں شروع ہونے والے اس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر شائستہ رحمٰن ،ریٹا ئرڈ پرنسپل آفتاب عالم خان ،ضلعی سپورٹس یونین سیکرٹری مسلم خان ،پی ٹی آئی رہنما حاجی محمد علی ،سابق ناظم ملک محمد ابراھیم خان ،ساجید خان استاد ،استحکام پاکستان تحریک کے مرکزی وائس چیئرمین ملک فضل خالق خان ودیگر نے بھی کھیل کود کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔