
دیر بالا (شیخ ابوسعید )
واڑی میں بلڈ بنک کے نام سے زندگی بچاؤ مہم کا آغاز کردیا گیا۔۔۔ اس حوالے سے ٹیکنیکل واڑی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر راجہ امیر زمان خان، سرکل ڈی ایس پی واڑی سید رحیم خان، فائنانس سیکرٹری جلال فلاحی تنظیم امیر ثواب خان، ڈاکٹر برہان الدین و دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کئے۔۔۔واڑی میں بلڈ بنک کا انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ اس سے پہلے واڑی میں مستند بلڈ بنک نہ ہونے سے عام اور غریب عوام کو کئی مسائل درپیش تھے جبکہ اس بلڈ بنک کے قیام سے تمام تر مسائل حل ہوں گی۔۔ بلڈ بینک قائم کرنے والے نوجوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلڈ بنک کیلئے تقریبا 50 لقک کی درکار تمام ضروری اشیاء بہت جلد عوام کی تعاون سے مہیا کرکے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔۔
بلڈ بنک نے نوجوانان جس میں جمشید سلطان، گلزار حلال، قریب اللہ، سلمان روغانی محیب اللہ نے سٹیج پر مخاطب ہوکر کہا کہ واڑی بلڈ بنک کل سے باقاعدہ طور پر اپنے کام کا آغاز کریں گی۔۔ واڑی تحصیل کے ہر گاؤں میں رکنیت کا بھی مہم چلائی گی۔۔۔