
سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
ایک مقامی ٹی وی چینل پر ایک تبصرے کے دوران سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، دورہ نیوزی لینڈ اور آج لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی باؤلنگ لائن میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم حارث رؤف کو جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک حارث رؤف اور پاکستان کے دیگر کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے وہ اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ کی خامیوں کو دور کرنے میں ناکام رہیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل بنیاد ہے جہاں سے بولرز اور بلے باز ابھرتے ہیں۔