
بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) تحصیل بٹ خیلہ کے نواحی علاقے میخ بند میں نامعلوم افرادنے نوجوان کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیاگیاواقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ کے نواحی علاقے میخ بند سے تعلق رکھنے والانوجوان سلیم اللہ ولد غلام قادررات کو گھر نہیں گئے گھر والوں نے تلاش کیا مگران کا موبائل فون مسلسل بند آرہاتھا دن کو ان کی تشدد ذدہ نعش ملی مالاکنڈ لیویز نے تفتیش شروع کردی ہے تاہم وجہ قتل بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔