
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بڑھتے ہوئے قرضوں کو کم کرنے اور پی ایس او کی ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پی ایس او کو ادائیگی کے لیے ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں،
باقی 25 ارب روپے گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو سبسڈی کے لیے بھی رواں ہفتے جاری کر دیے جائیں گے۔
ایس این جی پی ایل پی ایس او کو 30 ارب روپے کی رقم موصول ہوتے ہی فوری طور پر ادائیگی کرے گا۔ گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کی رقم بجٹ میں مختص کی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے بڑھتے ہوئے قرضوں کو کم کرنے کے لیے پی ایس او کو دو پاور پلانٹس دینے کا فیصلہ کرے گی۔
پی ایس اوز کو پاور پلانٹس کے حصص ملنے سے گیس سیکٹر کے چکری قرضے میں 2000 روپے کی کمی ہو جائے گی۔