
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 45 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے
جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 تھی اور اس کا مرکز بحر ہند تھا۔
اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی
جب کہ اس کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش تھا اور اس کی گہرائی 213 کلومیٹر تھی۔