
سرے: ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یو کا درخت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے بہترین پودا ہے۔
تحقیق کے مطابق اس درخت کے چھوٹے اور نوکیلے پتے ہوا میں زہریلے ذرات کو روکنے کی مضبوط صلاحیت رکھتے ہیں۔
بہت سے باغات ایسے درختوں کا استعمال کرتے ہیں جن کے پتے موسم خزاں میں گرتے ہیں، حالانکہ یہ وہ موسم ہے جب قصبوں اور شہروں میں فضائی آلودگی بدترین ہوتی ہے۔
اس لیے سائنسدانوں نے سدا بہار درختوں پر توجہ مرکوز کی جو سال بھر خاص طور پر سردیوں میں ہوا کو صاف کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
برطانوی کاؤنٹی سرے میں قائم گلوبل سینٹر فار کلین ایئر ریسرچ کے سائنسدانوں نے لندن کی ایک شاہراہ (جس سے روزانہ تقریباً 80,000 گاڑیاں گزرتی ہیں) کے ایک طرف 10 سدا بہار درخت لگائے۔