
نئی دہلی: بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیا کے حکم سے ایودھیا میں کسی اور جگہ دی گئی زمین پر مئی سے مسجد کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 2019 میں بھارتی سپریم کورٹ نے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو گرا کر رام مندر بنانے کا متنازعہ فیصلہ دیا تھا۔ رام مندر بن چکا ہے اور وزیر اعظم مودی کل اس کا افتتاح کریں گے۔
فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو بابری مسجد کے متبادل کے طور پر نئی مسجد بنانے کے لیے 5 ایکڑ اراضی دینے کا بھی حکم دیا تھا، جس میں ایک اسپتال بھی قائم کیا جانا تھا۔
سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں، حکومت نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ سے 15 میل دور ایک نئی مسجد کی تعمیر کے لیے زمین دی تھی، جہاں اب رام مندر کھڑا ہے۔