
بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاھد خان مھمند نے کہا ہے کہ ملاکنڈ میں ٹیلنٹ کے کوئی کمی نہیں بس ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے کم عمری میں جماعت دھم کے طالب علم محمد عتیق اللہ نے آرٹ فن میں کمال کردیا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاھد خان نے اپنے دفتر میں ایف جی پبلک سکول بٹ خیلہ کے جماعت دہم کے طالب علم محمد عتیق اللہ سے اپنےدفتر میں خصوصی ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی زمین خان صوبیدار میجر سمیع اللہ پی پی پی ملاکنڈ کےرھنما فضل حق خان سینر صحافی محمد رسول رسا ممتاز سماجی کارکن ارشد خان سوشل ورکر صلاح الدین اور دیگر افسران موجود تھے محمد عتیق اللہ نے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کو اپنے ھاتھہ سے بنائیں گئے ان کے تصویر پیش کی جوکہ انھوں نے بہت سراہا اور خصوصی انعام سے نوازا اور کھا کہ کم عمری میں آرٹ فن میں مختلف لوگوں کی سکیچز بناکر محمد عتیق اللہ نے کمال کردیا۔اور ایک روز وہ ملاکنڈ کا نام روشن کریں گے ھم ھر موقع پر ان کو سپورٹ کریں گے اس موقع پر عتیق اللہ نے ڈی سی صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ ان کو اپنے دفتر میں بلایا اور عزت دی مزید کہا کہ میرا بچپن سے یہ شوق تھا تاھم چند روز سےمیں نے کام شروع کیا اورمشہور فٹبالرز رونالڈو،میسی بٹ خیلہ کے سینئر صحافی محمد رسول رسا ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاھد خان مھمند اور ملاکنڈ سوشل میڈیا کے ایڈمن صلاح الدین کے آرٹ بنایا یاد رہے کہ محمد عتیق اللہ نے گزشتہ سال صوبہ بھر میں ایف جی پبلک سکولز میں اردو خوش نویسی کے مقابلے میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ کے لئے میں اپنی وطن عزیز پاکستان اور بٹ خیلہ ملاکنڈ کا نام روشن کرونگا