چغرزی میں کھلی کچہری، عوام نے تعلیم، صحت، زراعت اور سڑکوں کے مسائل اُجاگر کیے

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے )
چغرزی کے مقم غازی بانڈہ میں وزیر اعلی کے مشیر سید فخر جہان اور ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم خان کی موجودگی میں کھلی کچہری میں چغرزی ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئر مین ارشد بونیری اور سیکرٹری جنرل عبدالوارث خان نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے چغرزی کے مسائل بیان کئے اور تحصیل چغرزی کا کھنڈر منظر پیش کیا ۔انہوں نے تعلیم کے حوالے سے جی پی ایس جی ایم ایس اور ہائی سکولز میں اساتذہ کرام کی تعداد بہت کم ہونے جبکہ سکولز میں طلباء کےلئے نصابی کتب دستیاب نہ ہونے اور سکولز کی اپ گریڈیشن میں تاخیر سے پیدا شدہ مسائل سامنے لائے۔ انہوں نے صحت کے حوالے سے آر ایچ سی اور بی ایچ اوز میں عملے کی غیر حاضری سے پردہ اٹھایا اور عملے کو تحصیل چغرزی سے باہر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ہسپتالوں میں ضروری ادویات کیساتھ ساتھ ویکسین اور صاف پانی کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے شعبہ زراعت جنگلات واٹر شیڈ فارسٹ شجرکاری مہم میں برابر حصہ اور کچہ و خستہ حال کھنڈرات سڑکوں کی مرمت اور ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری کےلئے زور دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ زمدار ائندہ کھلی کچہری تک یہ مسائل حل کر چکے ہونگے۔بصورت دیگر وہ اس کو صدا بہ صحرا تصور کریں گے ۔ انہوں نے سی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے وزیر اعلٰی مشیر سید فخر جہان ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم خان اور دیگر افسران و شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button