
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
20 جنوری کی صبح شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کی۔
شعیب ملک پاکستان اور بھارت میں ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔
شعیب ملک کی دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی طلاق کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو طلاق دے دی ہے۔
اب 21 جنوری کی صبح ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک نوٹ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے اپنی بہن اور شعیب ملک کی طلاق کی تصدیق کی۔
انعم مرزا کا کہنا تھا کہ ’ثانیہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی نظروں سے دور رکھا لیکن آج وہ آپ سب کو بتانے کی ضرورت محسوس کرتی ہیں کہ ثانیہ اور شعیب کی طلاق کو چند ماہ گزر چکے ہیں‘۔
اپنی بہن کا پیغام اپنے مداحوں تک پہنچاتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘ثانیہ نے شعیب کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔’