
بٹ خیلہ (طاہرخان عزی خیل نمائندہ خصوصی) ضلع مالاکنڈ کے تحیصل تھانہ بائیزئی میں دیور نے غیرت کے نام پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرکےاپنی بھابھی کو اشنا سمیت قتل کردیا ملزم ورادت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیالاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مقتولہ کےبیٹے کی مدعیت میں مقامی لیویز تھانہ میں ملزم کے خلاف ایف ائی ار درج مذہد تفتیش شروع
ذرائع کے مطابق ضلع مالاکنڈ کے تحیصل تھانہ بائیزئی میں غیرت کے نام پر دیور امتیاز نے کلاشنکوف سے اندھادھند فائرنگ کرکے اپنی بھابھی دلناز ولد علی اضغرسکنہ سوات اور انکے اشنا بلال ولدگل رحمان سکنہ خار بٹ خیلہ کو گھر کے اندرقتل کردیا ملزم ورادت کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مقامی لیویز نے دونوں لآشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیاجبکہ مقتولہ کے بیٹے مہران کی مدعیت میں مقامی لیویز تھانہ میں ملزم امیتازکے خلاف ایف ائی ار درج کرکے مذید تفیش شروع کردی جبکہ ملزم کی گرفتاری کےلئے خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں مقامی لیویز تھانہ کے پوسٹ کمانڈر نہار گل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقع غیرت کے نام پر پیش ایا تاہم ملاکنڈ لیویز کے جوان ملزم کی گرفتاری کےلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں اور بہت جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائینگے