
دیر (بیورو رپورٹ ) واڑی اپردیر میں نوجوانوں کیلئے ایک ماہ کے فری ٹیکنیکل کورس” کا افتتاح کیاگیا, تاکہ نوجوان تعلیم کے ساتھ دیگر ہنر سیکھ کر کارآمد شہری بن سکے ۔ گذشتہ روز واڑی میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن امجد علی خان اور ڈپٹی کمشنردیر نوید اکبر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انعام اللہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر دیر بالا جہانزیب پاشا نے آج "ایک ماہ کے فری ٹیکنیکل کورس” کا افتتاح کیا۔ کورس میں نوجوانوں کو ایک ماہ کیلئے پریکٹیکل کورس (جنرل الیکٹریشن) کروایا جائے گا۔تا کہ وہ ہنرمند ہو کر معاشرے کے کارآمد انسان/نوجوان بن سکیں۔۔اس کورس کے تحت نوجوان اس قابل بن جائیں گے کہ کل کو جاب ڈھونڈنے اور اپنا کاروبار شروع کرنے میں انکو آسانی ہوگی۔۔ کیونکہ یہ ٹریڈ ٹسٹنگ بورڈ سے ایک سرٹیفائیڈ کورس جس کے مکمل ہونے پر میں باقاعدہ امتحان لیا جائیگا ۔۔اور تمام نوجوانوں کو سرٹیفیکیٹس جاری کیا جائے گا۔۔۔کورس میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے اس اقدام کو بہت سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ کہ اس طرح کے دیگر پروگرام بھی شروع کئے جائیں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب انعام اللہ نے ٹیکنیکل کورس کے اجراء اور اسکی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور کہا ایسے فری ٹیکنکل کورسز نوجوانوں کو ہنر سیکھنے میں مدد ملے گا اور اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے ۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب جہانزیب پاشا اور پرنسپل گورنمنٹ پولی ٹیکنکل انسٹیٹیوٹ واڑی انجینئر ساجد نے بھی خطاب کیا۔