
دیر(بیورو رپورٹ )
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈوگ پائین میں عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ گذشتہ روز ڈوگ درہ میں تحصیل انتظامیہ شرینگل کی جانب سے منعقدہ
کھلی کچہری میں سرکاری محکموں کے افسران/ نمائندوں، منتخب ویلج چیئرمین و علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔
اس موقع پر کھلی کچہری کے شرکاء کی جانب سے مختلف مشکلات و درپیش مسائل پیش کئے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد نے مسائل کو سننے کے بعد کئ مسائل کو موقع پر حل کی جبکہ کئی مسائل کو متعلقہ محکموں کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہی ہے اور اسکا مطلب عوام کو انکے دہلیز پر سہولیات فراہم کر نا ہے اور اسکا ہر گز یہ مقصد نہیں کے عوام سرکاری دفاتر نہ آئیں عوام بلا جھجک سرکاری دفاتر آئیں اور مشکلات کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں۔
مذید مسائل پر افسران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے شکایات کے فوری طور پر ازالے کے ہدایات دئیے۔
اختتام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوام کو مطمئن کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی رہیگی جبکہ عوام کو شکایات اور مسائل کی بروقت حل کی یقین دہانی کی اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔