سوات(بیورورپورٹ)
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر نے ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ شانگلہ پہنچنے پر ڈی پی او شانگلہ عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر خان نے قراقرم ہائی وے پر موجود چیک پوسٹوں اور چوکیات, چیک پوسٹ پندیاڑ، چیک پوسٹ پزنگ پل، چوکی شنگ، چوکی پیپلئ میرہ، چیک پوسٹ دندئ کا دورہ۔ انھوں نے سیکورٹی انتظامات اور رہائشی بیرک کا معائنہ کیا اور نفری کو ہائی الرٹ پاکر اسی طرح الرٹ رہنے کی تاکید کی۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکند شیر اکبر ,چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملے اور ان پر زور دیا کہ وہ محنت لگن اورفرض شناسی سے پیشہ ورانہ امور سرانجام دیکر خدمت خلق کو اپناشعار بنائے۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے قراقرم ہائی وے پر فارنر خصوصا چائنیز کی محفوظ حرکت/مومنٹ کے حوالے سے موئثر اقدامات اٹھانے اور ایس او پی کے مطابق فرائض منصبی سرانجام دینے کی نسبت احکامات جاری کردی۔
ریجنل پولیس آفیسر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس ایک منظم فورس ہے جسمیں قوائد و ضوابط کے خلاف کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں اور نہ ہی پولیس فورس میں غفلت و کوتاہی کی کوئی گنجائش موجود ہے فورس کے جوانوں کی فلاح و بہبود اور مراعات کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہماری سب سے اولین ترجیح ہے، تمام اہلکار عوامی خدمت اور تحفظ عامہ کے جذبے سے سر شار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔
ریجنل پولیس آفیسر نے رانیال ڈیم اور کروڑہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نان سی پیک کا بھی دورہ کیا جہاں پر سیکورٹی کے حوالے سے ڈی پی او شانگلہ عمران خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے پراجیکٹ میں سیکورٹی کو ایس او پی کے مطابق کرنے پر زور دیا۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر نے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حسن کی گھر جاکر ورثا سے تعزیت کی۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حسن کی ورثاء سے تعزیت کرتے ہوئے ان کو دلاسہ دیا اور کہا کہ ان ہی شہداء کے بدولت آج امن کا فضاء قائم ہے، پورا خیبرپختونخوا پولیس مشکل کی اس گھڑی میں آپ غمزدہ خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے، اور دہشت گردی کا اس ناسور کو ختم کرنے کے لیے پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔ آپ کا خاندان محکمہ پولیس ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گا بلکہ آپ لوگوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے گی