تیمرگرہ: موجودہ وقت میں تیزی کیساتھ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کا اہم ترین مسئلہ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر

Spread the love

تیمرگرہ
بیورو رپورٹ

وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی برائے محکمہ بہبود ابادی ملک لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ ے، موجودہ وقت میں تیزی کیساتھ بڑھتی ہوئی ابادی ہماری ملک کا اہم ترین مسئلہ بن رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افس دیر لوئر کے دورے کے موقع پر کیا

وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے محکمہ بہبود ابادی ملک لیاقت علی خان نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کے ملازمین اور ڈسٹرکٹ آفیسر شاھد خان سے تفصیلی اور تعارفی نشست کی
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر شاھد خان نے وزیراعلی کے معاون ملک لیاقت علی خان کو محکمے کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور اغراض و مقاصد سے متعلق تفصیلی بریفینگ دی۔وزیراعلی کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان نے اس موقع پر واضح کیا کہ محکمے میں بدعنوانی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی، مزید انہوں نے کہا کہ قوم نے ہمیں جو مینڈیٹ دی ہے اور اپنی امانت سونپی ہے اس کا پورا خیال رکھیں گے۔ ہمارے تمام اقدامات میرٹ پر ہوں گے کسی کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی نہیں ہوں گی۔
خیبر پختونخوا کے عوام نے تیسری مرتبہ اس پارٹی کو مینڈیٹ دی ہے اس دفعہ عوام کی ایسی خدمت کریں گے کہ وہ اپنی مثال اپ ہوں گی،وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان نے محکمے کی مختلف سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا اور محکمے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں اور افسران کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے۔

مسائل پر قابو نہ پانا ایک بڑا المیہ ابادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب مسلسل مسائل بڑھ رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button