دیر پائین: دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج

Spread the love

چکدرہ (احسان دانش ) دیر پائین کے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب، ایک نشست جماعت اسلامی نے جیت لی، ملک بھر کی طرح دیر پائین کے دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوں کے انتخابی نتائج جاری کر دئے گئے جس کے مطابق این اے 6 دیر پائین پر تحریک انصاف کے بشیر خان نے 76 ہزار سے زائد ووٹ لیکر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سیراج الحق کو شکست دے دی جنہوں نے 52 ہزار سے زائد ووٹ لئے،اسی طرح دیر پائین کے دوسرے قومی حلقے این اے 7 پر بھی تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سید محبوب شاہ نے 84 ہزار سے زئد ووٹ لیکر 54 ہزار ووٹوں کی برتری سے اپنے مد مقابل جماعت اسلامی کے نائب صوبائی امیر مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل سے یہ نشست جیت لی ہے، ضلع کے پانچ صوبائی حلقوں پی کے 14 خال سے محمد اعظم خان نے 31 ہزار ووٹ لیکر، جماعت اسلامی کے امیدوار سابق ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب خان سے نشست جیت، پی کے 15 ادینزئی سے پی ٹی آئی کے امیدوار ھمایون خان نے بھی 31 ہزار سے زائد ووٹ لیکر اپنے مد مقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار نعیم اللہ سے 16 ہزار سے زائد ووٹوں کے برتری سے نشست چھین لی ، اسی طرح پی کے 16 تیمرگرہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک شفیع اللہ خان نے بھی 31 ہزار ووٹ لیکر جماعت اسلامی کے شاد نواز خان سے نشست جیت لی، پی کے 17 جندول سے جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری نے 25 ہزار سے زائد ووٹ لیکر پی ٹی آئی کے امیدوار عبید الرحمان سے نشست اپنے نام کردی یاد رہے یہ نشست گزشتہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی نے جیت لی تھی، پی کے 18 میدان سے پی ٹی آئی کے ملک لیاقت خان نے 24 ہزار سے زائد ووٹ لیکر جماعت اسلامی کے امیدوار سعید گل سے نشست جیت لی ہے جنہوں نے 16 ہزار سے زائد ووٹ لئے ہیں۔ یاد رہے دیر پائین کے دو قومی اور جن چار حلقوں پر پی ٹی آئی کے جو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہ گزشتہ انتخابات میں بھی انہی حلقوں سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button