این اے 11 کے نتائج کے خلاف پی ٹی آئی ورکروں کا اجتجاج، سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی، پولیس کا لاٹھی چارج

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ضلع شانگلہ کے علاقے الپورئی میں این اے 11 کے نتائج کے خلاف پی ٹی آئی ورکروں نے شاہراہ بند کرکے اجتجاج کیا ،

سرکاری گاڑی ہو آگ لگاکر تھانے اور ڈی آر او کے دفتر پر دھاوا بولنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس سے تصادم ہوا ۔

پولیس نے لاٹھی چارج کیا اس دوران شدید فائرنگ ہوئی اور پی ٹی آئی کے نومنتخپ ایم پی اے عبد المنعم کے پوتے سمیت 2 کارکن جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 11 کے انتخابی نتائج میں تاخیر اور بعدازاں مسلم لیگ ن کے امیدوار امیرمقام کے جیت کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارحاجی سیدفرین نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کارکنوں کو دھاوا بولنے اور اکسانے کا پیغام دیا۔

جس پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے الپورئی پہنچ کر احتجاج شروع کیا۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے محکمہ تعلیم کی گاڑی کو آگ لگادی اور مشتعل ہوکر دفاتر کی طرف بڑھنے لگے جس پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا۔

پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

اس دوران شدید فائرنگ شروع کی گئی اوراس دوران 2 کارکن نومنتخپ ایم پی اے عبد المنعم کے پوتے حسن اور کارکن محسن فائرنگ کی زدمیں آکر جان سے چلے گئے جبکہ آٹھ کارکن زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ان کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

پی ٹی آئی اور پولیس کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

واقعے ہے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔

رات گئے تک سیاسی مشران اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات جاری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button