اسرائیلی کابینہ میں بدترین اختلافات، وزیردفاع نے وزیراعظم کے دفتر پردھاوا بول دیا

Spread the love

تل ابیب: حماس کے قیدیوں کی رہائی پر اسرائیلی کابینہ میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے اور وزیر دفاع نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر پر دھاوا بول کر اسے آگ لگا دی۔

ایک اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع ینگ گیلنٹ نے وزیر اعظم کے دفتر پر دھاوا بول کر آگ لگا دی جس کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔

غزہ جنگی حکمت عملی پر اسرائیلی فوج بھی منقسم ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین کمانڈروں نے امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ وہ بیک وقت حماس کو شکست دینے اور یرغمالیوں کو آزاد کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے، یہ دونوں ناممکن ہیں۔
اسرائیلی کمانڈروں کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی فوری واپسی کا واحد راستہ سفارت کاری ہے۔

دوسری جانب تل ابیب میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد جمع ہوئے اور گرفتار افراد کی رہائی میں ناکامی پر وزیراعظم نیتن یاہو کو شیطان قرار دیا اور حکومت کی تبدیلی کے لیے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button