آکٹوپس کی 4 نئی نسلیں دریافت

Spread the love

سان ہوزے: امریکی سائنسدانوں نے حال ہی میں کوسٹا ریکا کے سمندر میں آکٹوپس کی 4 نئی اقسام دریافت کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سائنسدانوں کی ٹیم نے کوسٹاریکا کے ساحل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گہرے سمندر میں آکٹوپس کی 4 نئی نسلیں دریافت کیں۔

محققین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گہرے سمندر کے یہ آکٹوپس بالکل نئی نسل سے تعلق رکھتے ہیں

جس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے لیکن فی الحال ان کا نام "ڈوراڈو آکٹوپس” ہے۔

مونٹیری بے ایکویریم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سمندری ماحولیات کے ماہر جم بیری نے کہا کہ سمندر میں صرف دو مہمات میں آکٹوپس کی چار نئی اقسام کی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ گہرے سمندر میں پائے جانے والے حیاتیاتی تنوع کی حد کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دریافت ہونے کے منتظر بہت سی مخلوقات موجود ہیں۔

محققین نے سمندری چٹانوں کے درمیان کھوکھلی جگہوں پر انڈوں سے نکلنے والے آکٹوپس کا مشاہدہ کرکے یہ دریافت کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان آکٹوپس کی کھوہوں سے قربت بتاتی ہے کہ یہ جاندار کھوہوں میں موجود گرم درجہ حرارت کو انکیوبیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

لیکن زیادہ دیر تک اس بے نقاب جگہ پر رہنا شکاریوں سے خطرہ بھی لا سکتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button