باجوڑ میں ایک قومی اور چار صوبائی حلقوں کے لئے 59 امیدواران میدان میں

Spread the love

باجوڑ میں ایک قومی اور چار صوبائی حلقوں کے لئے 59امیدواران میدان میں ہیں۔ حلقہ این اے8پر آٹھ امیدوراوں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

حلقہ پی کے19باجوڑ ون پر 7امیدوار ، حلقہ پی کے20باجوڑ ٹو پر 11، حلقہ پی کے21باجوڑ تھری پر 18جبکہ حلقہ پی کے22باجوڑ فور پر 15امیدوار مدمقابل ہونگے۔

قومی اسمبلی کے واحد حلقے پر اے این پی کے مولانا خان زیب ، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید ، پیپلز پارٹی کے سید اخونزادہ چٹان ، مسلم لیگ (ن) کے شہاب الدین خان ، آزاد امیدوار و سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ خان ، آزاد امیدوارپی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گل ظفر خان ، آزاد امیدوار ریحان زیب اور آزاد امیدوار رحیم داد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔قومی اسمبلی کے واحد نشست این اے8کی کل آبادی1287960ہے۔

حلقہ این اے 8پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 664711ہے جن میں مردووٹرز 363207اور خواتین ووٹرز کی تعداد 301504ہے۔

اسی حلقے پر ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 366ہے جس میں مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد344،مرد پولنگ اسٹیشنز 12اور خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 10ہے۔

ضلع باجوڑ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے چار حلقوں کیلئے انتخابات ہونگے۔ حلقہ پی کے19باجوڑ ون پر 7امیدوارو ں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اسی حلقے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اکرام خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے ملک حکمت اللہ ماموند ، جماعت اسلامی کے ملک آیاز ، مظلوم اولسی تحریک کے سید رحیم شاہ صباون ، آزاد امیدواران ملک خالد خان ، ڈاکٹر حمید الرحمن اور رحیم داد خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

حلقہ پی کے19کی کل آبادی 324053ہے اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 181221ہے جن میں مرد ووٹرز 97710جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 83511ہے۔

اسی حلقے پر ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز 97ہے جن میں مشترکہ87جبکہ مرد پولنگ اسٹیشن کی تعداد 5اور زنانہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4ہے۔

حلقہ پی کے20باجوڑ ٹو پر 11امیدوار میدان میں اترے ہیں جن میں جماعت اسلامی مولانا وحید گل ، مسلم لیگ ن کے شہاب الدین خان ،جے یو آئی کے مولانا عبدالرشید ، پیپلز پارٹی کے سید اخونزادہ چٹان ، عوامی نیشنل پارٹی کے گل افضل خان ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے برہان الدین ، تحریک درویشان پاکستان کے شاہد اعظم ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان (س) گروپ کے شیر احمد ، آزاد امیدوارسابق صوبائی وزیر انورزیب خان ، آزاد امیدوار معمبر خان اور آزاد امیدوار محمد سعید خان مدمقابل ہونگے ۔

پی کے20کی کل آبادی 320950ہے اس حلقے پر ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد147226ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 81281ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 65945ہے۔

اس حلقے میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز 84ہے جن میں مرد وخواتین مشترکہ پولنگ اسٹیشنز82ہے جبکہ مرد وں کا الگ پولنگ ایک اور خواتین کا بھی الگ پولنگ اسٹیشن ایک ہے۔

حلقہ پی کے21باجوڑ تھری پر سب سے ذیادہ امیدوا رمیدان میں اترے ہیں اور اس حلقے میں واحد خاتون امیدوار سلطنت بی بی بھی میدان ہے۔ حلقہ پی کے21پر 18امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اس حلقے میں جماعت اسلامی کے حاجی سردار خان ، اے این پی کے رشید خان ، پیپلز پارٹی کے شکیل خان ، مسلم لیگ (ن) کے محمد ظہور خان ، جے یو آئی کے محمد طارق ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ملک اصغر خان ، مظلوم اولسی تحریک کے زیر محمد ، آزادخاتون امیدوار سلطنت بی بی ، آزاد امیدوار ملک عمر واحد ، آزاد امیدوار انجینئر اجمل خان ، آزاد امیدوار بادشاہ روان ، آزاد امیدوار جمعہ سید ، آزاد امیدوار حضور خان ، آزاد امیدوار سمیع اللہ ، آزاد امیدوار شاکر اللہ اور آزاد امیدوار شاہ سلیم خان شامل ہیں۔

پی کے21کی کل آبادی 310400نفوس پر مشتمل ہے اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 160426ہے جن میں مرد ووٹرز 87238جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 73188ہے ۔

ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 96ہے جن میں ذیادہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہے، مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد88ہے ۔ مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4ہے اور خواتین کے الگ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد بھی 4ہے۔

حلقہ پی کے22پر پندرہ امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ اس حلقے میں جماعت اسلامی کے سراج خان ، جے یو آئی کے عمران ماہر ، اے این پی کے شاہ نصیر خان ، مظلوم اولسی تحریک کے لعلی شاہ پختون یار ، پیپلز پارٹی کے عبداللہ ایڈوکیٹ ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے نوابزادہ جلال الدین خان ، آزاد امیدوار اورنگزیب انقلابی ،آزاد امیدوار اعجاز خان ، آزاد امیدوار حیات خان ، آزاد امیدوار ریحان زیب ، آزاد امیدوار گل داد خان ، آزاد امیدوار گل منیر ، آزاد امیدوار لائق ذادہ ، آزاد امیدوار معمبر خان ، اور آزاد امیدوار نورشاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ حلقہ پی کے22کی کل آبادی 332557ہے اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 175838ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 96978اور خواتین ووٹرز کی تعداد 78860ہے ۔

پی کے22میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 90ہے جن میں مرد پولنگ اسٹیشن 2، خواتین کا ایک ہے جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 87ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button