
محققین نے ایک نئے قسم کے مرض کے متعلق بتایا ہے جس سے ہر تین میں سے ایک فرد کو خطرہ لاحق ہے۔
کارڈیو ویسکیولر-کِڈنی-میٹابولک سِنڈروم (سی کے ایم) گردے کے مرض، ٹائپ 2 ذیا بیطس اور موٹاپے جیسے تحولی امراض اور قلبی مرض کے درمیان تعلق کو بتاتا ہے۔
تکنیکی اعتبار سے یہ کوئی نیا مرض نہیں ہے لیکن چیزوں کو دیکھنے کا ایک نیا طریقہ ہے کہ کس طرح موجود کیفیات ایک دوسرے کو متاثر کرتی ہیں۔