پی ایس ایل9: فیملی سے بدسلوکی! عامر نے مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ کردیا

Spread the love

سابق کرکٹر محمد عامر نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی پر کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وردی میں اختیارات کے غلط استعمال کا جواز پیش کر دیا!

محمد عامر نے مریم نواز کو انسٹاگرام پر ٹیگ کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

26 فروری کو محمد عامر، عمر امین اور معین خان کے اہل خانہ کو ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے پلیئرز باکس سے باہر پھینک دیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے شدید احتجاج کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ایسی حرکتیں بند کرے، ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو کھلاڑیوں کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا کوئی حق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button