پرینیتی چوپڑا کا بطورِ گلوکارہ میوزک انڈسٹری میں کیریئر کا آغاز

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی فلموں میں پہلے بھی کچھ گانے گا چکی ہیں لیکن اب وہ میوزک انڈسٹری میں بطور گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ایک تربیت یافتہ گلوکارہ بھی ہیں، وہ پہلے ہی ‘مانا کے ہم یار نہیں’ اور ‘مطلبی یاریاں’ جیسے گانوں سے اپنے مداحوں کو اپنی گلوکاری کا ہنر دکھا چکی ہیں۔

اب، وہ باضابطہ طور پر اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں وہ میوزک بینڈ کے ساتھ گا رہی ہیں اور ویڈیو کے ساتھ ایک لمبا نوٹ بھی لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’موسیقی ہمیشہ سے میرے لیے خوشی اور سکون کا باعث رہی ہے، میں نے دنیا بھر کے لاتعداد موسیقاروں کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب میں بالآخر موسیقی کی دنیا کا حصہ بن رہی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button