
لوئیر دیر) پی ٹی ائی کے امید وار صوبائی اسمبلی پی کے 16لوئر دیرملک شفیع اللہ خان اور امید وار این اے 7سید محبوب شاہ کی گرفتاری اور رہائی
مذکورہ سابق ارکان اسمبلی کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر کے پولیس تھانہ بلامبٹ منتقل کر دئے جب وہ تیمرگرہ میں پی ٹی ائی کی الیکشن دفتر کا افتتاح کرنے جارہے تھے
کارکنوں کی جانب سے پی ٹی ائی الیکشن دفتر کا افتتاح کے بعد پولیس نے گرفتار رہنماووں کو رہا کر دیا
ادھر تیمرگرہ میں پی ٹی ائی کے الیکشن افس کے افتتاحی تقریب سے تحصیل تیمرگرہ کے صدرحاجی اقبال احمد تاجک، سابق تحصیل کونسلرکاشف کمال، ملک انعام خان، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر عزیز سرہندی، سہیب خان، انعام باچا تحصیل جنرل سیکرٹری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے
پی ٹی ائی کے سابق ارکان اسمبلی اور امید وا ران قومی وصوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان، سید محبوب شاہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا
کہ حکومت پی ٹی ائی کے ساتھ ظلم اورنا انصافی بند کی جا ئے ایک طرف دیگر سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم چلانے کی اجازت ہے
جبکہ پی ٹی ائی کے امیدوا ران کو ڈرا دھمکا کرانہیں پریشرائز کیا جا رہا ہے
انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے کارکنان اس قسم کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے
انھوں نے کہا کہ کارکنان اس ظلم او ر نا انصافی کا بدلہ 8فروری کو پی ٹی ائی اور عمران خان کو ووٹ دینے کی صورت میں لینگے
ادھر عوام نے پی ٹی ائی کے سابق ارکان اسمبلی اور موجودہ امید واران کی گرفتاری اور ایک گھنٹہ کے بعد رہائی کو انکھ مچولی اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے
کہ اس قسم کے اقدامات سے پی ٹی ائی کے ساتھ عوام کی ہمدردیوں میں اضافہ کرنا ہے
اگر ایک گھنٹہ بعد پی ٹی ائی کے رہنماووں کو رہا کرنا تھا تو پھر ان کو کیوں گرفتار کیا گیا
حکومت یا تو پی ٹی ائی پر پابندی لگائے یا انہیں کھل کر الیکشن کی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔