تیمرگرہ:8فروری عوام کی طاقت سے حقیقی آزادی کی نوید ثابت ہوگی,جمشید خان

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف تحصیل بلامبٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جمشید خان نے کہا ہے

کہ انشاء اللہ 8فروری کو عوام کی طاقت سے حقیقی آزادی کی نوید ثابت ہوگی،

ظلم اور جبر کے باوجود انتخابی مہم کی اجازت نہیں دی جارہی

لیکن عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور رہے گے این اے 6محمد بشیر خان اور پی کے 14سے محمد اعظم خان بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارکنوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر لاجبوک اور بیاری کے نوجوانوں نے پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا،

ڈاکٹر جمشید خان نے کہاکہ حکومت اتنی ظلم کرئے کہ پھر برادشت کر سکے ان سے سازش کے تحت انتخابی نشان لیاگیا اور اب انہیں انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی لیکن یہ ظلم اور جبر جلد ختم ہونگے

انھوں نے کہاکہ پی ٹی ائی کا قصور صرف اور صرف ملک کی حقیقی ازادی اور آزاد عدلیہ اور انصاف کی فراہمی ہے،

انھوں نے کہاکہ حکومت ابھی تک عمران خان پر ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہ کرسکی ان کو عوام سے بے پناہ محبت کی وجہ سے سزا دی جارہی ہے

لیکن ان کے کارکن ڈٹے ہوئے ہیں اور اس ظلم وجبر کے خلاف سر نہیں جھکائیں گے

انھوں نے کہاکہ پی ڈی ایم حمایت یافتہ حکومت جتنی بھی سازش اور ظلم کرئے عمران خان کیساتھ عوام کی محبت اور حمایت نہیں چھینی جا سکتی عوام عمران کان کیساتھ تھے اور ہے گے

انھوں نے کہاکہ گذشتہ دور حکومت میں یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جبکہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیساتھ سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی،

انھوں نے کہاکہ انتظامیہ دوسرے سیاسی جماعتوں کو کھلم کھلا انتخابی مہم اور ریلیاں کے انعقاد کی اجازت دے رہی ہے لیکن پی ٹی ائی کے امیدواروں پر انتخابی مہم پر مکمل پابندی عائد کی ہے

لیکن8فروری کو عوام کا سمندر نہیں روک سکی گی انھوں نے کہاکہ انتخابی مہم نہ ہونے کے باوجود 8فروری کو پی کے 14 سے محمد اعظم خان اور این اے 6سے محمد بشیر خان بھاری اکثریت کامیابی حاصل کرئے گی اور یہاں ترقی کا سفر کا دوربارہ آغاز کریں گے اور عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے جیل سے آزاد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button