
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا ظلم اور آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمپین ہمارا حق ہے ۔پکڑدھکڑ ،ڈرانہ دھمکانہ ہمارا نہیں روک سکتا ۔ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں ۔۔ملک شفیع اللہ خان
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ونامزد امیدوار پی کے 16 ملک شفیع اللہ خان نے تالاش بازار میں ریلی اور بعد ازاں پی ٹی آئی کے سرگرم ورکر بخت جمیل لالا کے حجرہ بمقام آحمد گلی بانڈہ گئی تالاش میں حاجی فضل الرحمن کے زیر صدارت ایک بڑی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اس ورکرز کنونشن سے صدر پی ٹی آئی تحصیل تیمرگرہ اقبال تاجک ،سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک انعام ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ راحت فاروقی ،صدرانصاف یوتھ مالاکنڈ ریجن میاں سجاد ،حاجی بشیر احمد ،حمزہ ایڈوکیٹ ،سابق تحصیل صدر محمد ذاکر اللہ اور عبد القادر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔تالاش میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ونامزد امیدوار پی کے 16 ملک شفیع اللہ خان نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے شاید یہ دنیا کی تاریخ میں کسی کیساتھ نہیں کیا گیا ہو۔ہم سے انتخابی نشان بلا چھین لیا گیا ۔جس کے بعد بار بار جیل میں ڈالا جارہا ہے اور اب انتخابی مہم چلانے نہیں دیا جارہا ۔ریلی ہو کارنر میٹنگ ہمارے خلاف مسلسل ایف آئی آر درج کی جارہے ہیں ۔ہمیں اور ہمارے کارکنوں کا استحصال کیا جارہا ہے.لیکن باوجود اس کے ہمارے کارکن ہر ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے ۔خان کے رہائی تک ہمارا آئینی اور قانونی جنگ جاری رہے گا ۔پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ونامزد امیدوار پی کے 16 ملک شفیع اللہ خان نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے نامزد امیدواروں کو خان کے نظریے اور ویژن کے خاطر کامیاب کرائیں ۔یہ نہ دیکھیں کہ انتخابی نشان کونسا ہے بلکہ یہ دیکھیں کہ امیدوار پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ ہے ۔انشاء اللہ اس بار بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر رہیں گے ۔کارکن اپنے صفوں کے اندر اندر اتحاد اور اتفاق پیدا کریں ۔اور اپنے ہر دلعزیز لیڈر خان صاحب کا حقیقی قوت بنیں ۔ورکرز کنونشن کے اختتام پر عبد القادر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔اور مہمانوں کا چائے اور بیسکٹ سے توازوع کیا ۔۔