بھارتی بیس بال ٹیم نے پاکستان میں تین ملکی سیریز کھیلنے کی حامی بھرلی

Spread the love

لاہور: بھارتی بیس بال ٹیم نے پاکستان میں تین ملکی سیریز کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، تیسری ٹیم ملائیشیا ہوگی۔

ہندوستانی بیس بال سکریٹری ہریش کمار نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کی دعوت قبول کرلی۔

فخر علی شاہ کے مطابق 15 سے 22 اپریل تک لاہور میں تین ملکی بیس بال سیریز کرانے کا منصوبہ ہے جس میں ملائیشیا کے بعد بھارت نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

فخر علی شاہ نے کہا کہ ان کی بھارتی بیس بال سیکرٹری ہریش کمار سے فون پر بات ہوئی ہے، وہ پاکستان آکر کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بعد انہیں ویزا مل گیا تو وہ پاکستان آ کر ضرور کھیلیں گے۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر نے واضح کیا کہ مردوں اور خواتین کی ٹیموں کی سیریز کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، یہ تین ملکی سیریز ویسٹ ایشیا بیس بال کپ سے قبل تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگی۔ گزشتہ سال بھارتی ٹیم ویسٹ ایشیا کپ کھیلنے اسلام آباد آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button